To leave this site quickly, click the Quick Exit button below. Learn about Quick Exit button here. If you don’t want your browser history saved, please open incognito browsing mode. Learn about incognito mode here. If you're in immediate danger, please call 000.

اردو - 1800RESPECT کیا ہے؟

تشدد اور بدسلوکی سے نمٹنا ہر ایک کا کام ہے۔ 1800RESPECT جنسی زیادتی، گھر اور خاندان کے اندر ہونے والے تشدد سے متعلق ایک ملک گیر (نیشنل) سروس ہے۔ 1800RESPECT تشدد کے متاثرین/بچ جانے والوں، ان کے اہل خانہ،دوستوں اور اس شعبے میں کام کرنے والوں  کے لیے ہے۔ ہم فون پر اور آن لائن مشاورت فراہم کرتے ہیں اور ہماری سائٹ پر مقامی سروسز کے متعلق معلومات، ان کے بارے میں تجاویز اور ان کی طرف بھیجے جانے کے طریقے مل سکتے ہیں۔ ان تمام چیزوں تک آپ اس ویب سائٹ کے ذریعے یا 1800 737 732 پر فون کر کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

1800RESPECT نے آسٹریلیا میں رہنے والے تمام لوگوں کے ایک غیر متشدد معاشرے میں رہنے کے حق کی حفاظت کا تہیہ کر رکھا ہے۔ اگر آپ کو جنسی زیادتی، یا گھر اور خاندان میں تشدد کا تجربہ ہوا ہے یا اس کا اندیشہ ہے تو ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ اگر آپ متاثرین/بچ جانے والے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں یا اس شعبے میں کام کر رہے ہیں تو بھی ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

مدد حاصل کریں

1800RESPECT کے پاس بذریعہ فون یا آن لائن کام کرنے والے مشاورت کار (کاؤنسلرز) موجود ہیں جو آپ کی مدد کے لیے ہیں۔ مشاورت کاران معاملات میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں:

  • معلومات اور امداد،

  • کسی سروس کی طرف بھیجنا،

  • آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق مشورہ اور مدد، اور

  • ایک حفاظتی منصوبہ بنانا۔

معلومات حاصل کریں

1800RESPECT کی ویب سائٹ پر معلومات واضح اور آسان طریقے سے دستیاب ہیں۔ یہاں پر ایسی معلومات موجود ہیں جو بدسلوکی اور تشدد کی علامات کی نشاندہی کرنے، ایک حفاظتی منصوبہ بنانے اور امدادی سروسز کی تلاش میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ 

اہل خانہ اور دوستوں کے لیے معلومات اور معاونت

اہل خانہ اور احباب 1800RESPECT سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے کسی عزیز، بچے یا رفیق کار کے متعلق فکرمند ہیں تو 1800RESPECT والے آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

جب کبھی کوئی آپ کو یہ بتائے کہ اس کو گھر یا خاندان کے اندر تشدد یا جنسی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا ہے تو یہ آپ کے لیے ایک دھچکا ثابت ہو سکتا ہے اور ممکن ہے آپ کی سمجھ میں نہ آئے کہ آپ کو کیا کہنا یا کرنا ہے۔  1800RESPECT والے اہل خانہ اور دوستوں کو ایسی معلومات اور وسائل فراہم کرتے ہیں کہ وہ مدد کرنے کے قابل بن سکیں۔ اہل خانہ اور دوست کسی مشاورت کار کو کال کر کے صورت حال کے متعلق تبادلہ خیالات کر سکتے ہیں، سوالات پوچھ سکتے ہیں اور مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر گھر یا خاندان کے اندر تشدد یا جنسی زیادتی کا سامنا کرنے والے کسی بھی فرد کے لیے دستیاب سروسز کے متعلق معلومات موجود ہیں، نیز اکثر اوقات پوچھے جانے والے سوالات اور ہر ریاست میں موجود سروسز کے لیے فوری لنکس موجود ہیں۔ یہ معلومات بھی موجود ہیں کہ حفاظتی منصوبہ کیسے بنایا جاۓ۔

لوگوں کو سہارا دینا ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتا ہے اور اس کے اثرات طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ 1800RESPECT تشدد کے متاثرین/بچ جانے والوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کی معاونت کے لیے بھی ہے۔

کارکنان اور ماہرین کے لیے معلومات اور معاونت

ویب سائٹ کا ایک حصہ کارکنان اور ماہرین کے لیے مختص ہے۔ یہاں پر خاندان اور گھر میں ہونے والے تشدد، جنسی زیادتی، لازمی طور پر اطلاع دینے اور کام کی وجہ سے پیش آنے والے صدمے کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

بعض ریاستوں اور ٹیریٹریز میں گھر اور خاندان کے اندر ہونے والے تشدد کی اطلاع دینے کو لازمی بنانے والے  قوانین موجود ہیں۔ تمام ریاستوں اور ٹیریٹریز میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، ان کے ساتھ جسمانی بدسلوکی یا ان سے غفلت برتنے کی صورت میں اطلاع دینا لازمی ہے۔ اس ویب سائٹ پر ایسی معلومات موجود ہیں جو کارکنان کو یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہیں کہ ان کے لیے کب پولیس اور/یا تحفظ اطفال کی سروس سے رابطہ کرنا لازمی ہے۔

دوسرے لوگوں کی مدد کرنے سے خوشی ہوتی ہے لیکن یہ مشکل بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے ہمدردی اور رحم دلی کی ضرورت ہے۔ اولین سطح پر کام کرنے والے کارکنان اور ماہرین جن کا مستقل طور پر صدمے کے اثرات سے واسطہ پڑتا رہتا ہے، وہ بعض اوقات اپنے کام کی وجہ سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ مدد حاصل کرنے کے لیے کارکنان 1800RESPECT کی کاؤنسلنگ ہیلپ لائن تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

رابطہ کرنے کا طریقہ

آپ 1800RESPECT تک کئی مختلف طریقوں سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
  1800 737 732  ڈائل کر کے فون سروس تک رسائی حاصل کریں (ترجمان دستیاب ہیں)۔ باقی قابل رسائی سروسز کے لیے National Relay Service کاا استعمال کریں۔

ہو سکتا ہے آپ کے لیے آن لائن مشاورت زیادہ محفوظ ہو۔ آن لائن مشاورت کی سروس تک رسائی 1800RESPECT کے ہوم پیج کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ آن لائن مشاورت لائیو ہوتی ہے۔ مشاورت کار آپ سے براہ راست بات چیت کرے گا۔ 1800RESPECT کو استعمال کرنے کے لیے اپنے ویب براؤزر میں ‘popup-blocking’ کو آف کر دیں۔ آپ کو ایک قابل اعتماد انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہو گی۔

اگر آپ روبرو یا ٹیلیفون پر مشاورت چاہتے ہیں تو آپ اس کے لیے بذریعہ ویب سائیٹ درخواست کر سکتے ہیں۔

ویب سائیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے 1800RESPECT پر جائیں۔

 

فوری خطرے کی صورت میں پولیس کی مدد حاصل کرنے کے لیے 000 پر کال کریں۔

TTY یا نیشنل ریلے سروس کا استعمال کر کے ایمرجنسی کال کرنے کے لیے دیکھیں Calls to emergency services

 

ٹیلیفون پر مشاورت

ٹیلیفون پر مشاورت کی سروس کا TIS کے ترجمان کے ساتھ استعمال

 TIS 

 

گھر اور خاندان میں ہونے والے تشدد کے متعلق

گھر اور خاندان میں ہونے والے تشدد سے کیا مراد ہے؟ گھر اور خاندان میں ہونے والے تشدد کو سمجھ کر آپ کو اس سے نمٹنے میں آسانی ہو گی۔

 گھر اور خاندان میں ہونے والے تشدد کے متعلق

 

Developed with: Ethnic Child Care, Family and Community Services Co-operative