حفاظتی منصوبہ سازی کی فہرست (چیک لسٹ)
یہ چیک لسٹ ان چیزوں کے بارے میں ایک ہدایت نامہ ہے جو آپ حفاظت میں مدد دینے کے لیے کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے خیال میں آپ کو, آپ کے کسی رشتے دار کو یا کلائنٹ کو کوئی خطرہ ہے تو مدد کے لیے پولیس کو 000 پر کال کریں۔
TTY یا نیشنل ریلے سروس کا استعمال کر کے ایمرجنسی کال کرنے کے لیے دیکھیں Calls to emergency services
گھر پر حفاظت
پرواہ کرنے والا معاشرہ
-
گھر چھوڑ کر جانے کی صورت میں آپ کے پاس رہنے کی کوئی جگہ ہونی چاہیئے۔ اپنے بٹوے یا موبائل کی کنٹیکٹس کی فہرست میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے نمبر شامل کریں۔
-
آپ کے پاس آپ کا اپنا موبائل فون (بہتر ہو گا کہ پری پیڈ ہو) ہونا چاہیئے اور اس طرح کے انتظامات کریں کہ آپ لوگوں سے رابطہ کر سکیں اور فون بل یا کال لاگز سے کالز کا پتہ نہ چلایا جا سکے۔
-
اگر آپ کو لگتا ہے کہ حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں تو فرار کا منصوبہ تیار کر کے رکھیں۔
فرار کا منصوبہ تیار کرنا
-
اپنے گھر/فلیٹ کے ہر کمرے سے ہنگامی حالات میں تیزی سے نکلنے کے لیے راستوں کی منصوبہ بندی کریں اور ان کی مشق کریں۔
-
اگر آپ کو کبھی جلدی میں فرار ہونا پڑے تو آپ کے پاس ایک چھوٹا سا اسکیپ بیگ (فرار ہونے کا سامان) ہونا چاہیئے جس میں ڈپلیکیٹ چابیاں، ضروری کاغذات، بچوں کے پسندیدہ کھلونے اور نقد رقم ہو۔ اگر آپ ڈاکٹری نسخے والی دوائیاں لے رہے ہیں تو اپنے اسکیپ بیگ میں نسخے کی ایک اضافی نقلل رکھیں۔
-
چابیوں کی نقل کا ایک گچھا، ضروری کاغذات، بینک کارڈز اور کریڈٹ کارڈز کی فوٹو کاپیاں وغیرہ کسی دوست، رشتہ دار یا بھروسے کے شخص کے پاس رکھوا دیں۔
-
اگر آپ کو چلنے پھرنے میں کوئی مسئلہ ہے یا آپ کسی معذوری کا شکار ہیں تو کسی دوست کے ساتھ پہلے ہی سے طے کر لیں کہ آپ کے فون کرنے یا ٹیکسٹ کرنے پر وہ فوری طور پر پہنچ جائیں۔ بعض لوگ پہلے سے طے شدہ کوڈ ورڈ استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح آپ زیادتی کرنے والے کی موجودگی میں بھی کال کر سکتے ہیں۔
-
اگر ایسا کرنے میں خطرہ نہ ہو تو بدسلوکی اور خوفزدگی کے تمام واقعات کا ایک ڈائری میں اندراج کر لیں۔ اس سے آپ کو ضرورت پڑنے پر پروٹیکشن آرڈر حاصل کرنے میں آسانی ہو گی۔
کار آمد نمبر جمع کرنا ا
کارآمد پتے اور نمبروں کو کہیں لکھ کر رکھ چھوڑنے کے بارے میں سوچیں جیسا کہ:
- مقامی ٹیکسی سروسز (ایسی سروسز جن تک ضرورت پڑنے پر رسائی ہو سکے)۔
- آپ کی ریاست یا ٹیریٹری میں ہنگامی حالات کی فون لائن (کرائسس فون لائن)۔
- قریب ترین کرائسس کانٹیکٹ سنٹر۔
- مقامی پولیس سٹیشن کا پتہ۔
- وقت کال کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں آپ1800RESPECT کو 1800 737 732 پر کسی بھی
علیحدگی کے بعد حفاظت
-
اپنے ساتھی سے علیحدگی کی صورت میں اگر ممکن ہو تو اپنے گھر میں بیرونی لائٹ، دروازوں اور کھڑکیوں کے لیے اضافی تالے اور بیرونی دروازوں کا بندوبست کریں۔ پولیس والے اکثر آپ کے لیے 'سیکیورٹی اپ گریڈ' چیک کر کے آپ کے مخصوص مکان یا فلیٹ کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے آپ کو مشورے دے سکتے ہیں۔ گھر اور خاندان میں ہونے والے تشدد سے متعلق بعض سروسز اور بعض پولیس سروسز کے پاس ان چیزوں کا خرچہ اٹھانے کے لیے رقم بھی مختص ہوتی ہے۔
-
اپنا موبائل نمبر تبدیل کر لیں اور اس کو 'پرائیویٹ' کر لیں۔ اگر آپ کو بچوں کے متعلق بات کرنی ہو تو کوئی دوسرا سم کارڈ استعمال کریں۔
-
سرکاری اداروں، یوٹیلیٹی کمپنیوں، قانونی فرموں، ڈاکٹروں اور سکولوں وغیرہ سے درخواست کریں کہ وہ آپ کے کوائف کو صیغہ راز میں رکھیں۔
-
ضروری ڈاک کے لیے یا اپنے گھر کے پتے کو راز میں رکھنے کیلئے ایک پی او بکس حاصل کریں۔
-
اگر آپ کے پاس پہلے ہی سے پروٹیکشن آرڈر موجود نہیں تو گھر اور خاندان میں ہونے والے تشدد سے متعلق سروسز، کسی کمیونٹی لائر یا پولیس کے ساتھ یہ آرڈر حاصل کرنے کے بارے میں بات کریں۔ اس سے آپ کو لاحق بعض خطرات کے بارے میں پولیس پہلے ہی سے ہوشیار ہو جائے گی۔ پروٹیکشن آرڈر آپ کے ساتھی کو آپ کے کام کی جگہ پر آنے سے بھی روک سکتے ہیں۔
عوامی مقامات پر حفاظت
-
اپنی کار کو کسی مصروف عوامی مقام پر کھڑا کریں۔ زیر زمین کار پارکس سے گریز کریں اور اگر آپ کو ایسا کرنا پڑ ہی جائے تو کسی سے درخواست کریں کہ وہ آپ کی گاڑی تک آپ کے ساتھ چلے۔
-
اگر آپ کی نظر اپنے موجودہ یا سابقہ ساتھی پر پڑتی ہے تو جتنا جلد ممکن ہو کسی عوامی یا مصروف مقام پر چلے جائیں۔
-
اگر آپ نے اپنے ساتھی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے تو اپنے باس سے درخواست کریں کہ اگر ممکن ہو تو آپ کی فون کالز اور ملاقاتیوں کی آپ تک رسائی استقبالیہ پر چیکنگ کے بعد ہوا کرے۔ اگر آپ کسی عوامی مقام جیسا کہ کسی شاپنگ سنٹر پر کام کر رہے ہیں تو سیکیورٹی کے عملے سے بات کریں اور انہیں اپنے سابقہ ساتھی کی تصویر دکھا دیں۔
-
اگر آپ کی اپنے ساتھی سے علیحدگی ہو گئی ہے تو کوشش کریں کہ اپنے معمولات کو بار بار تبدیل کرتے رہیں۔ جہاں تک ممکن ہو مختلف ٹرینوں اور ٹراموں پر سفر کریں، گھر اور دفتر سے نکلنے کے اوقات کو تبدیل کرتے رہیں، خریداری کے لیے مختلف مقامات پر جائیں یا آن لائن خریداری کریں۔
اگر آپ کے پاس زیادتی کرنے والے شخص کو آپ کے کام کی جگہ پر آنے سے روکنے کے لیے پروٹیکشن آرڈر موجود ہے تو اپنے باس یا سیکیورٹی کے عملے کو اس کے بارے میں بتائیں۔ اس آرڈر کی ایک نقل اپنے کام کی جگہ پر یا اپنے بیگ میں رکھیں۔
انٹرنیٹ پر حفاظت
-
کوئی پبلک کمپیوٹر (لائبریری، کمیونٹی سنٹر( یا اپنے کسی دوست کا کمپیوٹر استعمال کریں جس تک آپ کا استحصال کرنے والے شخص کی رسائی نہ ہو سکے۔
-
اپنے اور اپنے بچوں کے فیس بک اکاؤنٹس کو تبدیل کر دیں یا ڈیلیٹ کر دیں یا ان کی پرائیویسی سیٹنگ کو تبدیل کر کے رسائی کو محدود کر دیں۔ لوگ غلطی سے آپ کی رہائش یا آپ کی موجودگی کے مقام کے کے بارے میں دوسروں کو معلومات دے سکتے ہیں۔
-
اپنا ای میل اکاؤنٹ تبدیل کر دیں۔ ایسا اکاؤنٹ بنائیں جس کا سراغ آسانی سے نہ لگایا جا سکے – اپنے اکاؤنٹ کے نام میں اپنے نام یا اپنے سال پیدائش کا استعمال نہ کریں۔
-
کسی کمپیوٹر ٹیکنیشن کو کہیں کہ وہ دیکھے کہ آپ کے کمپیوٹر میں کوئی سپائی وئیر یا کی سٹروک لاگنگ پروگرامز تو نہیں۔
بچوں کی مدد کرنا
-
اپنے بچوں کو خطرے کی علامات کے بارے میں بتائیں۔
-
اس گفتگو کو بھی ویسے ہی عملی گفتگو رکھیں جیسے آپ دوسری قدرتی آفات کے متعلق منصوبہ بندی یا آگ سے بچاؤ وغیرہ کے بارے میں بتاتے ہیں۔
-
ہنگامی حالات میں فرار کے راستوں کی مشق کریں – آگ یا تیز آندھی (ہری کین) کی مشق کے متعلق بات کرتے وقت اس کے متعلق بھی بات کریں۔
-
اپنے بچوں کو یہ سمجھائیں کہ اگر یہ شخص غصے میں آ جاتا ہے یا متشدد ہو جاتا ہے تو اس کو روکنا ان کی ذمہ داری نہیں۔
-
اپنے بچوں کو یہ بتائیں کہ ہنگامی صورت حال میں وہ کس کو فون کر سکتے ہیں یا کہاں جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں یہ بھی بتائیں کہ 000 پر کیسے کال کر کے پولیس سے رابطہ کیا جاتا ہے اور انہیں اپنا پتہ کیسے بتایا جاتا ہے۔
-
سکولوں یا چائلڈ کیئر سنٹرز کو اور وہاں جن والدین پر آپ کو بھروسہ ہے، انہیں اس تشدد کے بارے میں بتا دیں۔ وہ تشدد میں اضافے کی علامات پر نظر رکھ سکتے ہیں اور آپ کے بچے کی جذباتی ضروریات کا خیال رکھنے میں بھی آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ پرواہ کرنے والا معاشرہ بچوں کو محفوظ رکھنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ سکول یا چائلڈ کیئر سنٹر کو اپنے پروٹیکشن آرڈر کی ایک کاپی اور مرتکب شخص کی ایک تصویر فراہم کریں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ انہیں کس شخص سے ہوشیار رہنا ہو گا۔
فوری خطرے کی صورت میں پولیس کی مدد کے لیے 000 پر کال کریں۔
TTY یا نیشنل ریلے سروس کا استعمال کر کے ایمرجنسی کال کرنے کے لیے دیکھیں Calls to emergency services
ٹیلیفون پر مشاورت
ٹیلیفون پر مشاورت کی سروس کا TIS کے ترجمان کے ساتھ استعمال
Developed with: Domestic Violence Resource Centre Victoria